گیس ریفلنگ کے دوران سلنڈر کو آگ لگ گئی

مکوآنہ (نامہ نگار) چوکی پلی سٹاپ مکوانہ جڑانوالہ روڈکے قریب گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈرکو آگ لگ گئی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی’ چوکی سٹاپ مکوآنہ پرواقع موسی گیس سنٹر پر گیس ری فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے آگ پرقابوپالیا۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران آگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی تاکہ علاقہ کسی بڑے حادثے سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں