گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیز

گوجرہ(نامہ نگار)سلنڈروں میں غیر قانونی ری فلنگ کر نیوالا قانون کی زد میں آ گیا ۔ معلوم ہواہے کہ سول ڈیفنس آفیسر نے اطلاع ملنے پرجھنگ روڈ پبلک پارک کے قریب چھاپہ مار کرریاست علی کو اپنی دکان میں سلنڈروں کی سرعام ری فلنگ کر تے ہو ئے قابو کر لیااور اس کے قبضہ سے سلنڈر وآلات ری فلنگ برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو آگاہ کیا جنہوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں