گیس سلنڈر استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کو جرمانے

سمندری(بیورو چیف) اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر گاڑیوں کو چیک کیا اور گیس سلنڈر استعمال کرنے پر گاڑیوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کاروائیاں کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کا کہنا تھا کہ ویگنوں اور بسوں میں گیس سلنڈر لگا کر مسافروں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں