گیس سلنڈر دھماکہ اور ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی،میاں بیوی ،بہن بھائی جاں بحق

پشاور(بیوروچیف) چارسدہ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ میں اتمان زئی کے علاقے طارق آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ بچوں کا والد دھماکے میں شدید زخمی ہوا ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں ثنائ۔بہاولپور(نامہ نگار) حاصل پور میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جب ایک گھر میں الیکٹرک ہیٹر سے آگ لگ گئی۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق بزرگ میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ اچانک رضائی میں آگ لگ گئی، جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا۔ دھوئیں اور آگ کے باعث دونوں بزرگ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مرحومین کی عمریں 88اور 90سال تھیں۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی امدادی کارروائی کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی صحیح وجوہات معلوم کی جا سکیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ہیٹر کی غیر احتیاطی استعمال ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں