32

گیس سلنڈر پھٹنے سے 3منزلہ ہوٹل زمین بوس ‘ 3افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

جہلم(نامہ نگار)جہلم میں جی ٹی روڈ پر3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر دھماکا ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا،3لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں