3

گیس لیکج سے دھماکہ’ 2 بچوں سمیت 4افراد جھلس گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ گیس لیکج کے باعث چائے بناتے ہوئے زور دار دھماکہ سے گھر کی چھت گرنے اور آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت4افراد بری طرح جھلس گئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ، ڈی ایس پی ملک طارق اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود لاہور روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب فاروق پارک میں چائے بنانے کے دوران گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ سے گھر کی چھت گر گئی اور آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد ظہر بختیار، فیصل امداد،طلحہ آفاق،فاطمہ آفاق بری طرح جھلس گئے حادثہ کے باعث قریبی مکانوں کی دیواروں میں بھی ڈاریں پڑ چکی ہے حادثہ کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ اور ڈی ایس پی ملک طارق نے جھلسنے والے افراد کی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی عیادت کی اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ جھلسنے والے افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جھلسنے والے افراد کو فیصل آباد برن یونٹ منتقل کر دیا ہے ریسکیو کے مطابق گھر میں گیس لیکج کے باعث ماچس جلانے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے،ریسکیو آپریشن میں 5 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ جھلسنے والے افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں