گیس لیکج کے باعث آتشزدگی’3افردجھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے ماں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 275 ج ب کے رہائشی عبدالرشید کی اہلیہ نور صبا گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ گیس لیکج کے دوران دھماکہ سے آگ لگ گئی، آگ لگنے پر 17سالہ عبداﷲ ولد عبدالرشید’ 19سالہ سعداﷲ ولد عبدالرشید’ رابعہ دختر عبدالرشید اور ان کا عزیز نبیل ولد الطاف آگ بجھانے کے دوران کپڑوں کو آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں پر نور صباء کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں