30

گیس لیکیج سے دھماکہ ، 4گھروں کی چھتیں اڑ گیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر پل کوریاں کے قریب نوید ٹائون میں رہائش پذیر تحریک انصاف کے مقامی رہنما میاں عادل مجید کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی چار گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور کئی مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، گھروں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور محکمہ سوئی گیس کے عملہ کو اطلاع کر کے علاقہ کی گیس پائپ لائن بند کروائی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور ملبے تلے سے 70سالہ رضیہ بی بی زوجہ رشید’ 70سالہ خالد سلیم ولد سلطان’ 23سالہ مناہل عادل دختر عادل مجید’ 25سالہ شمشاد اختر زوجہ اختر’ 16سالہ ثمینہ کوثر زوجہ عابد سلیم’ 23سالہ شمائل ولد عابد’ 5سالہ ہمایوں’ 7سالہ ایمان فاطمہ دختر نوید کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال میں داخل کروا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ گیس پائپ لائن پھٹنے سے گیس کی بدبو سے علاقہ میں تعفن پھیل گیا اور لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں