گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری

اسلام آباد (بیوروچیف) اوگرا نے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کیلئے نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس نرخ میں 103روپے 95پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے۔سوئی ناردرن کے لیے نرخوں میں 116روپے 90پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی بھی سفارش کی ہے۔اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کے مالی سال 26-2025 کے شارٹ فال کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں