37

گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہ کرنے پر 18 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تہران میں ہونے والے مذاکرات میں ایران سے درخواست کریگا کہ وہ فروری مارچ2024 کی اس مہلت میں نرمی کرے جو پاکستان کو اپنے علاقے میں پائپ لائن شروع کرنے کا پابند کرتی ہے اور ایسانہ کرنے کی صورت میں18ارب ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایران نے نومبر دسمبر 2022میں پاکستان سے کہا تھا کہ یا تو فروری مارچ 2024 تک اپنے علاقے مین گیس پائپ لائن کی تعمیر شروع کرے یا پھر 18 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کیلیے تیاررہے۔ پاکستانی وفد آج ایرانی مذاکرات کاروں سے استدعا کریگا کہ وہ پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں 18 ارب ڈالر کا مقدمہ لے کرنہ جائے۔ وزیرتوانائی محمد علی آج تہران پہنچ سکتے ہیں لیکن اس کا انحصار نگران وزیراعظم سے کلیئرنس ملنے پر ہے تاہم متعلقہ حکام تہران پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں