اسلام آباد (بیوروچیف) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نیو کنکشن کے لیے ضروری میٹریل کی شدید قلت نے صارفین کے گیس کنکشن کے عمل کو رکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاص طور پر “سروس لائن” پائپ کی کمی نے ہزاروں صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس کے باوجود کنکشن فراہم کرنے کے عمل کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔وفاقی حکومت نے ایل این جی کی بنیاد پر صارفین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ ترمیم کے تحت معمولی اور فاسٹ ٹریک کے طریقہ کار کے تحت صارفین کو کنکشن فراہم کیے جانے تھے، جس میں فاسٹ ٹریک کی صورت میں صارفین بھاری فیس ادا
کرتے ہیں تاکہ کنکشن جلد مل سکے۔تاہم کمپنی میں پائپ کی قلت کے باعث صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود بھی کنکشن حاصل نہیں کر سکے۔




