گیس پریشر میں کمی کے باعث کمالیہ کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کمالیہ (نامہ نگار)شہر کمالیہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں نمایاں کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ گیس پریشر کم ہونیکی وجہ سے گھریلو صارفین کھانا پکانے، پانی گرم کرنے اور دیگر روزمرہ ضروریا ت پوری کرنے سے قاصر نظر آ رہے ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے علاقوں نجابت پورہ لاری اڈا فاضل دیوان کچی بستی اسلام پورہ محلہ اسلام نگراور گردونواح میں گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے ۔ صبح اور شام کے اوقات میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ، جس کے باعث گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ متعدد صارفین نے بتایا کہ کئی کئی گھنٹے گیس نہ ہونے کے برابر رہتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی باقاعدہ بلوں کی ادائیگی کے باوجود انہیں بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ کم پریشر کے باعث بعض گھروں میں چولہے جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ ہوٹلوں اور چھوٹے کاروباری مراکز کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں