گیس پیداوار کا865ملین مکعب فٹ روزانہ ہدف مقرر

اسلام آباد (بیوروچیف) او جی ڈی سی ای نے قدرتی گیس کی پیداوار میں روزانہ865 ملین مکعب فٹ کے ہدف کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کا مقصد مقامی وسائل کے ذریعے توانائی میں خودمختاری حاصل کرنا اور توانائی کے شعبے میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ایس آئی ایف سی بھی توانائی کی خودمختاری اور تیل و گیس کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل خام تیل کی پیداوار میں روزانہ40ہزار بیرل کے حصول سے14فیصد اضافے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں