15

گیس چوری کرنیوالے صارف کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ، انچارج سپیشل ٹاسک فورس راشد حمید کی ہدایت پر ٹیم نے کینال پارک میں گیس چوری پکڑ لی ، صارف گیس میٹر کو ریسورس کر کے گیس چوری میں ملوث تھا، ٹیم نے مکمل ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی عمل لاتے ہوئے گیس میٹر اتار دیا، مذکورہ مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ میں استغاثہ دے دیا گیا۔محکمہ کی ڈسٹریبیوشن لائن کو ٹمپر کرکے جعلی سروس لائن لگانے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی گوجر میں مقدمہ درج ، گیس چوری سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں