فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد میں کمپریسر استعمال کرنے والے سویٹ شاپ کے مالکان کو پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے ایگزیکٹو آفیسر راشد حمید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ دوران چیکنگ سیف آباد میں سویٹ شاپ کے یونٹ پر چھاپہ مارا تو سویٹ شاپ کے مالکان عبدالشکور اور تاج ہیوی ڈیوٹی کمپریسر استعمال کر کے اشیاء تیار کر رہے تھے اور گیس کے میٹر کی ایک سیل بھی مس تھی، جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سویٹ شاپ کے مالکان کے خلاف گیس چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔
45