42

گیس کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ سمجھ سے بالاترہے

فیصل آباد(پ ر) چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمد،میاں شاہد، شکیل الرحمن ، رانا کلیم اللہ ،حاجی نعیم احمدحاجی عمران ، ملک وسیم ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ کے فیصلوں کو کالعدم قراردے۔ گیس کی قلت کو دور کرے اور گیس کی قیمتوں میں 6 ماہ پہلے سے کئے گئے اضافہ کو بھی واپس لیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ گیس ایک قدرتی تحفہ ہے۔ حکومت نے پہلے گیس کی قیمتوں میں 35فیصد اضافہ کر رکھا ہے۔ جس سے گیس کا بل سینکڑوں سے ہزاروں میں پہنچ گیا ہے اور اب گیس کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جا رہا ہے۔جس سے گیس کا استعمال ناگزیر ہو کر رہ جائے گا اور گیس کے بل ادا کرنا ناممکن بن کر رہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں