سمندری ( بیورو چیف ) گیس کی قیمتوں میں اضا فہ عوام مسترد کرتے ہیں، عوام پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہے ہیں ان کا جینا محال ہو چکا ہے ان خیا لات کا اظہار چو ہدری شہزاد اکبر سابق چیئر مین یوسی 109نے کیا انہوں نے کہا کہ 2سو فیصدتک گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی ستائی عوام پرظلم کی انتہاہے سوئی گیس کی قیمتوں میں دو سوفیصد تک کے ظالمانہ اضافہ کو فوری واپس لیاجائے عوام دشمن پالیسیوںنے لوگوںسے جینے کا حق چھین لیا ہے نگران حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میںعوام کو پتھرکے زمانے میںدھکیل رہی ہے کمرتوڑمہنگائی میں عام آدمی سوئی گیس اور بجلی کے بھاری بل ادانہیںکرسکتے عوام کو اس وقت ریلیف کی ضرورت ہے ۔
27