فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور لوگ گیس میٹر کٹوا کر سلنڈر کی طرف منتقل ہورہے ہیں لگتا ہے کہ پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ناکام ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے ایسوسی ایشن کے کابینہ اجلاس کے شرکاء سے کیا ‘ کابینہ اجلاس میں چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی’ وزراء کی مراعات میں ہزاروں گنا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عوام میں حکومت کیخلاف نفرت کا لاوا پک رہا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کیلئے مشکلات بڑھیں گی ‘ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک بھر میں رہی سہی صنعت بھی ختم ہوجائیگی گیس اور بجلی کی عدم فراہمی سے گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری کو جو نقصان ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے حکومت ایک طرف تو معاشی انقلاب کی بات کررہی ہے دوسری طرف صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرکے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ‘ مقررین نے کہا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک سے گیس غائب کردی ہے ‘ گیس آ نہیں رہی اور ایک عام فیملی کا بل بڑھا دیا گیا جو ظلم و زیادتی ہے’ انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
2