6

گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئرسیاستدان رانا زاہد توصیف نے گیس قیمتوں میں 14۔7 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔ اور غریب، مزدور، کم آمدن والے محنت کش طبقہ کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگی بجلی اور مہنگی ترین پٹرولیم مصنوعات کے باعث اضطراب کا شکار ہیں۔ گیس کی قیمت 1851 روپے 80پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ناقابل برداشت ہے۔ حالانکہ قبل ازیں اوگرا نے 8فیصد کمی کا دعوی کیا تھا۔ رانا زاہد توصیف نے گیس کے گھریلو کنکشن کی سکیورٹی فیس 6ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے نارمل اور ارجنٹ کنکشن کے لیے 46 ہزار روپے کرنیکو بھی ظلم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں