فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اورسپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی اسلم بھلی نے کہا ہے کہ 70 کروڑڈالر کی قسط لینے کیلئے حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں سے350 ارب روپے نکلوانے اورگیس کی قیمت میں یکم نومبر سے گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین ٹیرف میں نا صرف200 فیصد تک اضافہ کرنیکی منظوری دی بلکہ اس سے بڑاظلم یہ کہ گیس کی قیمتوں میںاضافے کا اطلاق گزشتہ4 ماہ جولائی سے ہوگا حکومت عوام کی جیبوںسے 340 ارب روپے نکلوانے فروری میں بھی 113 فیصد اضافہ کرچکی ہے گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین نے گیس ناقابل برداشت مہنگی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اسکا نوٹس اور ا س آضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا بجلی و گیس کے نرخ پہلے ہی اتنے زیادہ ہیں کہ اس سے نا صرف پیداواری لاگت بلکہ ہر سطح پرمہنگائی و بیروز گاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس اضافے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی
30