15

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کسی بم حملے سے کم نہیں

سمندری(بیورو چیف ) گیس قیمتوں میں اضا فہ کسی بم حملے سے کم نہیں،ناجی گجر ،ان خیا لات کا اظہار چو ہدری نا جی گجر سینئر نائب صدر پیپلز پارتی ضلع فیصل آباد نے کیا انہوں نے کہا کہ حا لیہ گیس کی قیمتوں میں اضا فے سے پاکستان میں مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا جس سے عام آدمی کیلئے گیس بلوںکی ادائیگی نہایت مشکل ہوجائے گی وہاںملکی صنعت وتجارت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوںگے کیونکہ وطن عزیز پہلے ہی بحرانوں سے دوچار ہے بدترین مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑکر رکھ دی ہے ایسی صورت حال میںحکومت کو عوام کیلئے ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے جب تک مہنگا ئی کے خا تمے کے لیے ٹھوس پلا ننگ نہ کی گئی اس وقت تک اس سے چھٹکا را پا نا نہ ممکن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں