گیس کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ اوگرا کے متضاد بیانات

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے دیے گئے بیانات میں تضاد دیکھا گیا ہے۔گزشتہ روز ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا تھا سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔بعدازاں خبر سامنے آئی کہ سوئی ناردرن کے لییگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسیفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، جب کہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777 روپے 2پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر پیش کیا گیا، گیس قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کی گئی، گیس کی قیمتیں پرانے ریٹس پر برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں