64

گیس کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ شرمناک ہے

فیصل آباد (پ ر)انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی غلام محمد آبادکے صدر ملک محمد اشرف قادری ،جنرل سیکرٹری رانا محمد عمران جگنو ،سرپرست اعلی بابا عبدالسلام طور ،سینئر نائب صدر رانا خالد محمود منج ،نائب صدور چوھدری سجاد جٹ،احسان الہی طور،فنانس سیکرٹری ملک عبدالرشید ودیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ ملک میں ہرطرف معاشی بحران ہے اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ شرمناک ہے ۔ کم آمدنی والے طبقہ دیہاڑی دار مزدور کی زندگی ہی اجیرن نہیں بلکہ سفید پوش طبقہ بھی ذہنی طور پر مفلوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بجلی وگیس کی قیمتوں،مارک اپ میں اضافہ اورٹیکسوں کی بھر مار کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے نے لوگوں قوت خرید ختم کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں