43

گیس کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ شرمناک ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشانے کہا ہے کہ ملک میں ہرطرف معاشی بحران ہے گیس کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ شرمناک ہے کم آمدنی والے طبقہ دیہاڑی دار مزدور کی زندگی ہی اجیرن نہیں بلکہ سفید پوش طبقہ بھی ذہنی طور پر مفلوج ہے ملک بھرمیں گیس کی شدید بندش نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ایک طرف گیس سارا سارا دن آتی نہیں تو دوسری جانب بھاری بھرکم بل عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بجلی وگیس کی قیمتوں ، مارک اپ میں اضافہ اورٹیکسوں کی بھر مار کے باعث پیداواری لاگت میں اضافے نے لوگوں قوت خرید ختم کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال بھی لاکھوں نوجوانوں اور ہنر مند پاکستانیوں کا روزگار کے حصول وبہتر معیار زندگی کے لئے بیرون ممالک منتقل ہونا با حیثیت قوم ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں