فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر وٹکٹ ہولڈر سید عنایت علی شاہ نے کہاکہ گیس کے بلوں بے لگام اضافہ تنگ دست گھریلو صارفین کیلئے وبال جان بناتا جارہا ہے آج غریب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بدترین مہنگائی اور گیس و بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہے ، عوام کایہ مسئلہ نہیں کہ کون جیل میں جائیگا یا کو ن باہر آئیگا۔ عوام کو سیاسی ایشو سے دلچسپی نہیں، معاشی بحران دن بد ن عوام کی پہنچ سے دور ہو تا جارہا ہے جس کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں روزبروز لڑائیاں اور گھریلومسائل پیدا ہورہے ہیں ملکی بیوروکریسی عیاشیاں کرے اور بوجھ غریب عوام پر ڈالا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے؟اعلی عدلیہ کس بات پر خاموش ہے ۔ عوامی مسائل کم کریں اورمشکلات سے نکالیں ن لیگی حکومت عوامی مسائل کب کم کرے گی اورانہیں مشکلات سے کب نکالیں گی کو ئی پتہ نہیں؟ 200یونٹ خرچ کرنے والے عام آدمی کا بل آٹھ ہزار اور 200سے زائد کا بجلی بل دس سے بارہ ہزار روپے تک آرہا ہے سیدعنایت علی شاہ نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی اور غربت ہے جس کی طرف تو جہ نہیں دی جارہی ، عوام کامسئلہ بڑھتی مہنگائی اورغربت ہے وزیر اعظم پاکستان کو مشکل سے نکالنے میں کامیاب ہوں، مہنگائی میں کچھ کمی آرہی ہے امید عوام اس کمی کو محسوس کریں گے،انہوںنے کہاکہ پانچ سال پہلے 35 ہزار میں ایک گھر کا گزر بسر ہو جاتا تھا لیکن اب نہیں ہوتا



