فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر گیس کے ٹیرف میں اضافہ عوام اور صنعتی شعبہ متاثر ہو گا تاہم اس سے بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گاجس سے بجلی کے شعبہ کے نقصانات کم ہو جائیں گے ۔ گیس مہنگی کرنے سے عوام پر بوجھ میںکم از کم 847 ارب روپے کا اضافہ ہو گا ۔ مگر ساتھ ہی گیس کے شعبے کا گردشتی قرضہ بھی کم ہو جائے گا ۔ اوگرا کی سفارش پر پنجاب اور کے پی کے گیس کے ٹیرف میں 8.7 فیصد اضافہ کیا گیا جسکے بعد گیس کی قیمت 142.45 روپے فی ایم ایم پی ٹی یو ہو گی جبکہ بلوچستان اور سندھ کیلئے گیس ٹیرف میں 25.78 فیصد 361 روپے ٹی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا ہے ۔
2