37

گیس کے چولہوں سے خارج ہونیوالی آلودگی افراد کی موت کا سبب بنتی ہے،ماہرین

اسلام آباد (بیوروچیف) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گیس کے چولہوں سے خارج ہونے والی آلودگی برطانیہ میں سالانہ 3928 افراد کی موت کا سبب بنتی ہے۔معمول کے مطابق استعمال کیے جانے والے یہ چولہے خطرناک قسم کی گیسز کا خارج کرتے ہیں جن کا تعلق کینسر کے علاوہ دل اور پھیپھڑوں کے مرض کے ساتھ ہوتا ہے۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان خطرات کے متعلق آگہی بہت محدود ہے۔یورپی یونین اور برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے کا استعمال اوسطا انسان کی عمر سے دو برس تک کم کر دیتا ہے۔اسپین کی جامے یونیورسٹی پریمیئر سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ جوانا ماریا کا کہنا تھا کہ مسئلے کی نوعیت ہماری سوچ سے زیادہ بدتر ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں نے یورپ میں سالانہ36ہزار31قبل از وقت اموات اور برطانیہ میں3ہزار 928اموات کا تعلق گیس کے چولہوں کے ساتھ پایا۔تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ چولہے تحقیق میں سامنے آنیوالے اعداد و شما ر سے زیادہ تعداد میں اموات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کا لگایا گیا تخمینہ صرف نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے حساب سے ہے، اس مین کاربن مونو آکسائیڈ اور بینزین جیسی نقصان دہ گیسز شامل نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں