ہائیکورٹ کا میڈیکل طلبہ سے اضافی داخلہ فیس وصول کرنیکا حکم

لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔جسٹس خالد اسحاق نے رانا ندیم کی درخواست پر 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے نجی کالج کو درخواست گزار کی بیٹی سے داخلے کے لیے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے تحت کوئی نجی کالج طلبہ سے 18لاکھ روپے سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا۔حکم نامے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق نجی کالج اس کی بیٹی سے 27 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کر رہا ہے، درخواست گزار کے پاس نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر داد رسی کے لیے پی ایم ڈی سی کا فورم موجود ہے، درخواست گزار تمام دستاویزات کے ساتھ پی ایم ڈی سی پیش ہو گا۔حکم نامے کے مطابق پی ایم ڈی سی درخواست پر 30 روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں