ہائیکورٹ کے بیلف کا چھاپہ’ پانچ محبوس بازیاب

ڈجکوٹ (نامہ نگار) ہائی کورٹ کے بیلف کی تھانہ ڈجکوٹ میں کاروائی ، 5محبوس بازیاب ، لاہور ہائی کورٹ کے بیلف نے تھانہ ڈجکوٹ میں چھاپہ مارا ،ا اور پانچ محبوس افرد الیاس ولد مختار ، سکنہ سانگلہ ، اصغر علی ولد بشیر احمد سکنہ سانگلہ ،افضال ولد عبدالستار سکنہ جڑانوالہ ،ریحان ولد ثنا اللہ سکنہ شیخوپورہ شرجیل ولد مختار سکنہ شیخوپورہ کو بازیاب کیا۔ 21اگست سے حراست میں لئے گئے تھے اور 22اگست کو ان کے خلاف 380 / 457 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور کئی روز سے حوالات میں بند تھے تاہم روزنامچے میں فیک اور فیبریکیٹیڈ انٹری تائم ٹو ٹائم ڈالی جاتی تھی بیلف کی رپورٹ پر مقامی پولیس محبوس افراد کو لیکر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس جواد ظفر کی عدالت میں پیش کیا ۔جہاں پر جج جواد ظفر نے محبوس افراد کو رہا کردیا اور ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ کی محکمانہ انکوائری لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں