ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضرری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مریدوالہ کے علاقہ 487 گ ب میں زمیندار کی طرف سے ہارویسٹر سے گندم کی کٹائی کروائی جا رہی تھی۔ قبولہ کا رہائشی 30سالہ محسن کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں