ہارویسٹر میں آگ بھڑک اٹھی گندم جل کر راکھ بن گئی

گوجرہ ( نامہ نگار)ہار ویسٹر میں شارٹ سرکٹ سے آ گ بھڑک اٹھی کروڑو ں روپے کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 333 ج ب کے محمد اختر نے بیس ایکٹر سے زائد گندم کاشت کر رکھی تھی جس نے کٹائی کیلئے ہار ویسٹر لگاتھی کہ اس دورا ن ہا ر ویسٹر سے شارکٹ سرکٹ کے باعث چنگاریا ں نکلیں جس کے باعث گندم میں آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بیس ایکٹر گند م کو اپنی لیٹ میں لے لیا جس کے باعث کروڑو ں روپے کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی گا ئو ں میں اطلاع ملنے پر لوگ جمع ہو گئے اور اپنی مدد آ پ کے تحت آ گ پر قا بو پا یا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں