ہارڈویئر کی دکان میں آتشزدگی ‘سامان جل کر راکھ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں ہارڈویئر کی دکان میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب شارٹ سرکٹ کے باعث صدر بازار میں واقع ہارٹ ویئر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں