23

ہالینڈ کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور (سپورٹس نیوز) نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے کہاہے کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کی اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی جس دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے اور نیدرلینڈ کا کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں