ہالی ووڈ اسٹار کا شاہ رخ خان کو زبردست خراجِ تحسین

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا گئے ہیں۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کے میزبان، نیز بروکلین نائن نائن کے اسٹار ٹیری کروز نے شاہ رخ خان کے کام اور شہرت کی کھل کر تعریف کی ہے۔57 سالہ امریکی اداکار ٹیری کروز نے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھارتی فلم کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شاہ رخ خان کی شہرت کا موازنہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز اور عالمی فٹبال آئیکون کرسٹیانو رونالڈو سے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں