32

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

اسلام آباد(شوبز نیوز)ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش مند ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ سے ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے بہت متاثر ہے اور اس پر فلم بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں ہالی ووڈ سے جیمز ایم سی میلان، اینڈریو جیمز فیرو، لوئیسا اسکن جبکہ پاکستانی فلم انڈسٹری سے بدر اکرام، سعدیہ اشرف اور مشال ثاقب شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی ثقافت اور اس پر فلم بنانے کے لیے پیش رفت پر گفتگو کے لیے ملاقات کی۔عطا اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ ہالی ووڈ سے آئی یہ ٹیم پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل جبکہ ہماری ثقافت اور لوگوں کے لیے اعزاز کی بات بھی ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں