ہانیہ عامر احتراماً ہمیشہ اٹھ کر ملتی ہیں’ توثیق حیدر

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میری عزت کرتی ہیں اور احتراما اٹھ کر ملتی ہیں۔اداکار توثیق حیدر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ ہانیہ عامر کے رویے سے متعلق سوال کیا گیا۔میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کبھی میں، کبھی تم میں نعیمہ بٹ اور ہانیہ عامر کے ساتھ ان کا کام کا تجربہ کیسا رہا اور یہ کہ نعیمہ بٹ نے کہا تھا کہ ہانیہ عامر کیمرا کے سامنے کچھ اور بند کیمرا کے پیچھے کچھ اور ہوتی ہیں، اس پر ان کا تجربہ کیسا رہا؟توصیق حیدر نے اب ان دعوں کی تردید کی اور کہا کہ ہانیہ عامر ان کی بہت عزت کرتی تھیں۔ پہلے دن سے لے کر اب تک جب بھی وہ ملتے ہیں، وہ بہت پیاری اور عزت دار ہے۔اداکارنے بتایا کہ میں نے ہانیہ عامر کو میں دس میں سے دس نمبر دوں گا اور اس نے ایک اداکارہ کے طور پر بھی بہت اچھا کام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نعیمہ بٹ بھی ایک لاجواب اداکارہ ہیں اور ان کا کام خود ہی بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف اپنا پہلو بتا سکتے ہیں اور وہ ہانیہ کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں لیکن ہر ایک کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں