ہانیہ عامر فلم سردار جی3 سے آئوٹ؟ بھارتی میڈیا کی پوسٹ سے سوالات اٹھ گئے ہیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 سے نکال دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم سردار جی 3 میں نظر آئیں گی جس کی تصدیق اداکار ناصر چنیوٹی نے بھی کی تھی لیکن پہلگام حملے کے بعد فلم مشکلات کا شکار نظرآتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم کو مخر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں