57

ہانیہ عامر قدرتی نسوانیت کو برقرار رکھیں، فضیلہ عباسی

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن اور اسکن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی سے ہی میک اپ پراسیجرز کروانے کے چکر میں نہ پڑیں اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھیں۔فضیلہ عباسی نے حال ہی میں مختصر سیشن میں پاکستانی اداکاراوں سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر اداکاروں کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ماہرہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوبصورت ہیں اور انہیں کسی طرح کا کوئی پراسیجر کروانے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں