ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل قرار دے دیا

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو پاگل انسان قرار دیدیا۔ ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کی ذہنیت سے متعلق ذاکر خان کی ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اداکارہ نے اس اسٹوری پر ذاکر خان کو ٹیگ کیا ہے اور کامیڈین کی حسِ مزاح کی داد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا پاگل انسان ہیں یار آپ۔واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خوب جانی اور پسند کی جاتی ہیں۔ اداکارہ ناصرف دورِ حاظر کے ڈراموں کی مصروف ترین اداکارہ ہیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی کروڑوں مداح فالو کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے انسٹاگرام اکانٹ پر فالوورز کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں