ہانیہ عامر کا پوڈ کاسٹ معاوضہ’ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کے مطالبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں پوڈ کاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ سے ایک فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس بارے میں بتائیں کہ وہ کیا مسئلہ تھا؟عدنان فیصل نے اس کے جواب میں کہا کہ یہ تو ہانیہ عامر کا ذاتی انتخاب ہے کہ ا نہوں نے 20 لاکھ مانگ لیے، ہم نے اب تک تقریبا7 سو پوڈ کاسٹ کی ہیں لیکن آج تک انٹرویو کے لیے اتنے پیسے کسی کو نہیں دیئے۔یہ سن کر فیصل قریشی نے کہا کہ لیکن ہانیہ عامر کو یہ پیسے دینے چاہئیں تھے،وہ اس کی حقدار ہیں، جب وہ آپ کی پوڈکاسٹ میں آئیں گی تو کتنے ویوز آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں