ہانیہ عامر کو بھی ڈرامہ سیریل کفیل کی کہانی پسند آگئی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی ڈرامہ سیریل کفیل کی کہانی پسند آگئی۔کفیل مقبول نجی ٹی وی پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل ہے جسے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے، کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور ہدایت کاری میثم نقوی نے کی ہے جو مائی ری اور پرورش کے لیے مشہور ہیں۔فہد مصطفی اور ڈاکٹر علی کاظمی اس کے پروڈیوسرز ہیں۔کفیل کی کاسٹ میں عماد عرفانی، صنم سعید، منزہ عارف، کاشف محمود، جاوید رضوی، عاشر وجاہت، نورے ذیشان، اریکا حق اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی جامی اور زیبا کے گرد گھومتی ہے جہاں جامی کے ہاتھوں خاندان کو مالی، جذباتی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کفیل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جہاں سبک اپنی بہن کو باپ جامی سے بچا رہا ہے۔ عاشر وجاہت سبک کے کردار میں موجود ہیں اور ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں