ہانیہ عامر کی جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا۔ کین ڈول

لندن (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر المعروف کین ڈول نے اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ ہانیہ عامر ایک ہی ہیں، ان کی نقل کرکے ان جیسا بننے والوں پر افسوس ہے۔ہانیہ عامر کی ہم شکل کراچی کی لڑکی بشری میمن کی ویڈیوز اور تصاویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھیں۔ بشری میمن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کو اداکارہ کی ہوبہو کاپی قرار دیا تھا، بعض صارفین نے لکھا تھا کہ لگتا ہے کہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔تاہم اب ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی بشری میمن پر سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول نے تبصرہ کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو کاپی کرنے پر اظہار افسوس کیا۔کین ڈول نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ایک سوال پر کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں