ہانیہ عامر کی نئی مزاحیہ ویڈیو پر صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ رامشہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ہانیہ عامر نے رامشہ کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں ایک مشہور گانے پر مزاحیہ انداز میں ایک دوسرے کے سر کو نیچے کی جانب جھکاتی دکھائی دی، ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ سالگرہ مبارک رامشہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں