ہانیہ عامر کی کرکٹر صائم ایوب سے ملاقات شائقین کی توجہ کا مرکز

لندن (شوبز نیوز) معروف کرکٹر صائم ایوب اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ملاقات نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔دونوں شخصیات نے اپنے شائقین کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں نے ان کی دوستی کو سراہا۔ملاقات کے دوران، ہانیہ عامر نے کرکٹر صائم ایوب کو جلد صحت یابی کی دعا دی اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحے گزارے جبکہ صائم ایوب نے بھی ہانیہ کو اپنی خیرمقدم کے لیے شکریہ ادا کیااس ملاقات نے دونوں کی فین فالوئنگ کو مزید بڑھا دیا اور دونوں شخصیات کے مداحوں کی جانب سے اس ملاقات کو بہت پسند کیا جا رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں