ہانیہ عامر کے بھارتی مداح VPN لگا کر پوسٹیں دیکھنے لگے

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداح وی پی این لگا کر ان کی پوسٹس دیکھنے آگئے۔نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کا مرکزی کردار نبھانے کے بعد ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں بھی ہوگئی اور مداح ان کی پوسٹس باقاعدگی سے دیکھتے ہیں۔بھارت میں انسٹاگرام اکانٹ بلاک ہونے کے بعد ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوال کیا کہ یاد نہیں ستاتی؟اداکارہ کی پوسٹ پر بھارتی مداحوں نے جواب دیا کہ بہت یاد آتی ہے، وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرکے آپ کی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔زیادہ تر بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ انہوں نے ہانیہ عامر کی خاطر وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرلی، اداکارہ فکر نہ کریں، وہ ان کی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں