ہاکی پلیئرز کے پرولیگ ڈیلی الائونس کا معاملہ پھر التواء کا شکار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پرو لیگ ڈیلی الانس کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا۔پاکستان سپورٹس بورڈنے قومی کھلاڑیوں کو واضح موقف دیتے ہوئے اپنی پالیسی سے ہٹ کر ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ سے ملاقات کی، جس میں پرو لیگ ڈیلی الانس کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس بی کی جانب سے ڈیلی الانس کی مد میں کم ادائیگیاں کی گئی ہیں۔کھلاڑیوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ڈیلی الانس کے مسئلے پر پی ایس بی کو خط بھی لکھا ہے تاہم ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں ایسے کسی خط کے بارے میں علم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں