26

ہتک عزت بل کا لا قانون ، صحافیوں کیساتھ ہیں، ندیم صادق ڈوگر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار ندیم صادق ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں حکومت کا صحافی برادری کو تحفظات دور کئے بغیر ایوان سے پنجاب ڈیفرمیشن بل پیش کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق رائے دہی کو روکنے کیلئے پروٹیکشن بل کے نام پر کالا قانون بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو روکنے اور دبانے کیلئے کالا قانون پاس کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے ہتک عزت کا بل جلد بازی میں پیش کیا گیا ہے۔ صحافی برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ پنجاب ڈیفرمیشن بل سے آزادی رائے پر پابندی ہو گی اور صحافی برادری اور عوام کی رائے کو دبانے کیلئے کالا قانون لایا گیا ہے۔ جسکو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور ہر سطح پر اس کی مخالفت کی جائے گی۔ سردار ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ حکمران جماعت کو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو روکنے اور دبانے کیلئے کالا قانون کو پاس کرنے میں کیوں اتنی جلدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں