25

ہجویری ٹائون میں شہری کے گھر 90 لاکھ کا ڈاکہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون میں شہری کے گھر 90لاکھ کا ڈاکہ’ ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ شہری محمد سعید کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات’ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا’ پولیس تلاش کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ہجویری ٹائون کے رہائشی محمد سعید نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ بیل دیکر گھر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا اور اسلحہ کے زور پر چابیاں طلب کر کے کمروں کی الماریوں کی تلاشی لیتے ہوئے 10لاکھ کے طلائی زیورات’ 11 لاکھ کی نقدی’ ساڑھے 30لاکھ مالیت کے سعودی ریال’ 10لاکھ مالیت کی ملائشین کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی اور ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں