فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ایک طرف ملک کی عدالتیں ہائی پروفائل کیسز میںصرف عدالتی احاطہ سے گرفتاری کو جواز بناکر رہائی کے لئے آڈر جاری کررہی ہیں تو دوسری طرف غر یب ماہی گیروں کے آئینی حقوق کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے “حق دو گوادر تحریک” کے رہنما ہدایت الرحمن بلوچ کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر عدالتوں کے کان پر جو ں نہیں رینگ رہی۔گوادر کے ماہی گیروں کے حقوق کی بات کرنے والا ایک ماہی گیرکا بیٹا ہدایت الرحمن بلوچ گزشتہ چار ماہ سے بلاجواز پابند سلاسل ہے ۔ جھو ٹے اور بے بنیاد الزام پر پابندسلاسل کر کے ہدایت الرحمن بلوچ کو ضمانت کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
28