ہراسانی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں’ ہانیہ عامر

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں جاری حالیہ تنازع پر لب کشائی کر دی۔پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں اور تنازعات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہیں، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔متعدد ماڈلز اور اداکارائوں نے سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے مبینہ ڈی ایمز کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ہانیہ عامر نے ان الزامات پر بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ردِعمل دیتے ہوئے وضاحت دی کہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں